سوال:
قربانی کردن حیوانی که سن آن به نصاب مشخص شده در شریعت رسیده اما دندان ندارد چه حکمی دارد؟
پاسخ:
اگر سن جانور قربانی کامل است اما دندان هایش افتاده و نمی تواند علف و خوراک را به خوبی بخورد و باعث لاغر شدن جانور می شود ، در این صورت قربانی این جائز نیست.
اما اگر نبود دندان ها در خوراک جانور تاثیری ندارد و خورد و خوراک جانور خوب انجام می گیرد قربانی این جانور جائز است.
دلایل:
”و أما الهتماء وهی التی لا أسنان لها، فإن کانت ترعی و تعلف جازت و إلا فلا”.
( الفتاوى الهندیه ج:۵، ص:۲۹۸، ط: رشیدیه)
◽️صورت مسئولہ میں اگر مذکورہ جانور کامل عمر کے ہیں، اور وہ دانت جھڑ جانے یا دانتوں کے ہلنے کے سبب چارہ نہیں کھا سکتے ہیں، تو اس صورت میں جانور کی منفعت کامل نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ جانوروں کی قربانی درست نہیں ہوگی، اور اگر جانور چارہ کھا سکتے ہوں، تو قربانی درست ہوگی۔
کما فی الفتاوی بنوری تاؤن:
فتوی نمبر: ۱۴۳۹۰۹۲۰۱۶۱۵۰
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
قربانی صحیح ہونے کی شرط جانور کی عمر کا پورا ہونا ہے، دانت نکلنا ضروری نہیں، لہذا عمر پوری ہونے کی صورت میں اگرچہ دانت نہ نکلے ہوں اور جانور چارا کھا سکتا ہو تب بھی قربانی صحیح ہوگی؛ لہذا اگر بکرا بکری کی عمر ایک سال، گائے بھینس کی عمر دو سال اور اونٹ اونٹنی کی عمر پانچ سال مکمل ہونے کے باوجود دانت نہ نکلے ہوں تو ان کی قربانی صحیح ہوگی، لیکن اس سلسلے میں صرف بائع کی بات کا اعتبار نہیں ہوگا، بلکہ یا تو جانور سامنے پلا ہو اور یقین ہو کہ اس کی عمر مکمل ہوچکی ہے، یا بیچنے والا دیانت دار اور ایسا قابلِ اعتماد ہو جو جھوٹ نہ کہتاہو تو اس کی بات کا اعتبار کیا جاسکتاہے، جہاں شبہ ہو وہاں ایسے جانور کو چھوڑ کر مکمل دانت والے جانور کی قربانی کی جائے۔
واضح رہے کہ مذکورہ جواب سامنے کے دانت آنے یا نہ آنے کے اعتبار سے ہے، اگر اتفاقاً کسی جانور کے اکثر دانت ابھی تک آئے ہی نہ ہوں، یا اکثر دانت ٹوٹ چکے ہوں جس کی وجہ سے وہ چارہ نہ کھاسکے تو ایسے جانور کی قربانی درست نہیں ہوگی۔
صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کے بکرے کی عمر ایک سال مکمل ہوچکی ہے اور وہ چارہ کھا سکتا ہے تو اس کی قربانی درست ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : ۱۴۴۱۰۸۲۰۰۷۷۷
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
تمامی مطالب این سایت متعلق به دارالافتاء مرکزی اهل سنت می باشد و استفاده از مطالب آن با ذکر منبع بلامانع است.
طراحی سایت : کلکسیون طراحی